این اے 77میں مبینہ دھاندلی :الیکشن کمشنر کو درخواست
مرکزی مسلم لیگ کا نتائج کی جانچ پڑتال،بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا مطالبہ
لاہور(سیاسی نمائندہ)پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے این اے 77 میں مبینہ انتخابی دھاندلی کیخااف چیف الیکشن کمشنر کو درخواست جمع کروا دی جس میں انتخابی نتائج کی مکمل جانچ پڑتال، ووٹوں کی دوبارہ گنتی اور مبینہ انتخابی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حلقے میں بوگس ووٹنگ ہوئی ،ووٹوں میں ردوبدل کیا گیا، متعدد پولنگ سٹیشنز پر بیلٹ پیپرز بھی غائب کئے گئے ۔ فارم 45 اور47 سمیت انتخابی ریکارڈ کی مکمل تصدیق، نتائج کی جانچ پڑتال تک کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے اور بے ضابطگیوں پر ذمہ داران کیخلاف قانونی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے ۔مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے این اے 77 گوجرانوالہ کے ضمنی انتخاب کے بعد مریم نواز کے بے بنیاد الزامات پر وزیراعلیٰ سے معافی کا مطالبہ کر دیا اور کہا عوام ن لیگ سے نفرت کرتے ہیں،مریم نواز مفاد کی سیاست کیلئے ریاست کو داؤ پر نہ لگائیں، مریم نواز بیان واپس لیں بصورت دیگر پارٹی کارروائی کا اختیار رکھتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments