ویوو کاپاکستان میں نیا فلیگ شپ سمارٹ فون V80 لانچ
17نومبر سے دستیاب، پری آرڈر بکنگ پرخصوصی لانچ آفرز دی جائینگی
لاہور(سٹاف رپورٹر)ویوو نے پاکستان میں اپنا نیا سمارٹ فون V80 متعارف کروا دیا جس میں خوبصورت ڈیزائن کیساتھ جدید اور اعلیٰ معیار کی ٹیکنالوجی شامل کی گئی ہے اور یہ خاص طور پر کاروباری شخصیات، اعلیٰ عہدوں پر کام کرنیوالے پروفیشنلز، کاروباری افراد اور کریئیٹرز کیلئے بنایا گیا ہے ۔ویوو پاکستان کے برانڈ ایمبیسیڈر عاطف اسلم بھی اس لانچ کا حصہ ہیں۔ ویوو پاکستان کے ڈائریکٹر برانڈ سٹریٹجی زُہیر چوہان کاکہناہے کہ V80خاص طور پر ان لوگوں کیلئے بنایا گیا ہے جو زندگی میں آگے بڑھنے کا جذبہ رکھتے ہیں اور اپنی کامیابی کے سفر کو محفوظ بنانا چاہتے ہیں ،یہ ZEISS پورٹریٹ سسٹم اور OriginOS 7 کے جدید اور ذہین فیچرز کیساتھ تیار کیا گیا ہے یہ 3خوبصورت رنگوں میں دستیاب ہوگا۔ vivo V80میں 7200mAh BlueVolt بیٹری دی گئی ہے جو طویل دفتری مصروفیات اور بیرونِ ملک سفر پربھی دیر تک ساتھ دیتی ہے۔vivo V80پاکستان میں 17نومبر 2026 سے دستیاب ہوگا۔ صارفین اسے ویوو کے آفیشل آن لائن سٹور اور مختلف ای کامرس پلیٹ فارمز سے خرید سکیں گے ۔ 11 سے 16 نومبر کے دوران پری آرڈر بکنگ کرانیوالوں کو خصوصی لانچ آفرز بھی دی جائینگی جن میں VIP کارڈ اور ایئربڈز شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments