میٹرک پارٹ ٹوامتحانات کا 16مارچ سے آغاز ، شیڈول جاری

میٹرک پارٹ ٹوامتحانات کا 16مارچ سے آغاز ، شیڈول جاری

سنگل فیس داخلہ فارم 11دسمبر تک جمع ہونگے، 20جولائی کودہم نتائج کااعلان

لاہور(خبر نگار)پنجاب میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا گیا، پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین نے تمام تعلیمی بورڈز کیلئے شیڈول کی منظوری دیدی ۔ میٹرک پارٹ ٹو کے امتحانات 16 مارچ 2027 سے شروع ہونگے جبکہ دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان آئندہ سال 20 جولائی کو کیا جائیگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق میٹرک سالانہ امتحانات کیلئے سنگل فیس کیساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 11 دسمبر مقرر کی گئی ہے ۔ڈبل فیس کیساتھ 12 سے 28 دسمبر جبکہ ٹرپل فیس کے ساتھ داخلہ فارم 11 جنوری تک جمع کرائے جا سکیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...