ستھرا پنجاب:4ڈویژنز کی صفائی فرمز کے کنٹریکٹ منسوخ
ناقص انتظامات پر کارروائی،متاثرہ علاقوں میں ایس پی اے خود صفائی کریگی
لاہور (این این آئی)پنجاب حکومت نے صفائی کے ناقص انتظامات اورستھرا پنجاب پروگرام میں غفلت پر 4ڈویژنز کی صفائی فرمز کے کنٹریکٹ منسوخ کردئیے ۔منسوخ شدہ صفائی کنٹریکٹس اب کسی دوسری فرم کو ایوارڈ نہیں کئے جائینگے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کنٹریکٹس منسوخ ہونیوالے علاقوں میں ستھرا پنجاب اتھارٹی خودصفائی آپریشن شروع کرے گی۔لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد ،ملتان ڈویژن کی تحصیلوں کے کنٹریکٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ ،سورس رپورٹ پر چاروں ڈویژنز کی ناقص کارکردگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا،ملازمین کی تنخواہیں بروقت ادا نہ کرنے اور صفائی میں غفلت پر کنٹریکٹ منسوخ کئے گئے ۔قبل ازیں ستھرا پنجاب اتھارٹی نے 29تحصیلوں میں ناقص کارکردگی پر کنٹریکٹ منسوخ کیے ،21تحصیلوں کا کنٹریکٹ لینے والی ایک ہی فرم کے معاہدے ناقص کارکردگی پر منسوخ کیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments