کینال روڈ پر فلوٹنگ ریسٹورنٹ کیخلاف درخواست پر سماعت آج ہو گی

کینال روڈ پر فلوٹنگ ریسٹورنٹ کیخلاف درخواست پر سماعت آج ہو گی

لاہور(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ میں جلو پارک کے قریب کینال پر فلوٹنگ ریسٹورینٹ منصوبے کیخلاف درخواست پر سماعت آج ہو گی۔ عدالت نے وکلا کو حتمی بحث کیلئے طلب کر رکھا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اپنا رکھا ہے کہ پی ایچ اے کو یہ منصوبہ شروع کرنے کا قانونی اختیار نہ تھا،اس منصوبہ پر 56کروڑ لگا دیئے گئے ،کینال ہریٹیج ایکٹ کے تحت کینال روڈ پر کوئی بھی تعمیرات نہیں ہو سکتی، تعمیرات رکوائی جائیں، فلوٹنگ ریسٹورینٹ کی تعمیر کیلئے نہر کنارے درخت بھی کاٹے جا رہے ہیں۔ استدعا ہے کہ عدالت فلوٹنگ ریسٹورینٹ کا تعمیراتی کام فوری روکنے کے احکامات جاری کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...