پتوکی : کوسٹر، کوچ اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، 7 افراد زخمی
35سالہ سلیم، 65سالہ حنیفہ، 50سالہ صدیق سمیت دیگر زخمی ہسپتال منتقل
قصور (نمائندہ دنیا) پتوکی میں ٹریفک کے خوفناک حادثے میں شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جانے والی کوسٹر، کوچ اور ٹریکٹر ٹرالی آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جانے والی کوسٹر لاہور سے عارف والا جا رہی تھی کہ نیو کچہری چوک کے قریب اینٹوں سے لدی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، جبکہ اسی دوران کوچ بھی حادثے کی زد میں آگئی۔زخمیوں میں 35 سالہ سلیم ولد نواز، 65 سالہ حنیفہ بی بی زوجہ محمد ابراہیم، 50 سالہ صدیق ولد محمد دین، 28 سالہ ریاض ولد محمد شریف، 35 سالہ عبدالرزاق ولد صدیق، 32 سالہ نبیل ولد خالد محمود اور 30 سالہ کلثوم زوجہ احمد شامل ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments