مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام سیرت النبی ؐ کانفرنسز کا انعقاد
لاہور(سیاسی نمائندہ)پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے زیر اہتمام چونگی امر سدھو اور شالیمار میں سیرت النبی ؐ کانفرنسز کا انعقاد کیا گیا۔
کانفرنسز سے مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر حافظ طلحہ سعید، لاہور کے جنرل سیکرٹری حمید الحسن گجر، علامہ ناصر مدنی اور مولانا ادریس فاروقی سمیت دیگر علمانے خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ ملک میں نظام کے کولیپس ہونے کی باتیں ہو رہی ہیں، عوامی ریفرنڈم کی تیاریاں زیر بحث ہیں، پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے سیرت النبی ؐ کی تعلیمات کو عملی طور پر اپنانا ہوگا۔ عدل، مساوات اور فلاحی معاشرے کا قیام سیرت النبی ؐکی پیروی سے ہی ممکن ہے ۔حکمرانوں اور عوام سمیت ہر طبقے کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہوگا۔ نبی کریم ؐکی تعلیمات پر عمل ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے اور ایک مضبوط، خوشحال اور فلاحی پاکستان کی بنیاد رکھنے کا ذریعہ بن سکتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments