اوباش کی دس سالہ کزن سے زیادتی،بچی ہسپتال منتقل
خانیوال،میاں چنوں (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار،تحصیل رپورٹر )اوباش نے دس سالہ کزن کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، بچی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،ڈی پی او کا نوٹس، ملزم پانچ گھنٹے بعد گرفتار،پولیس نے متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کے مزید کارروائی شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق میاں چنوں تھانہ چھب کلاں کی حدود گاؤں 76 بی پندرہ ایل میں ملزم خضر عباس نے گھر میں اکیلی اپنی ہی دس سالہ کزن کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ ریسکیو 1122 نے متاثرہ بچی کو ہسپتال منتقل کردیا۔ ادھر ڈی پی او اسماعیل کھاڑک نے فوری نوٹس لیتے ہوئے سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔ تھانہ چھب کلاں پولیس نے بچی کے والد محمد افتخار کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے فوری کارروائی کرتے ہوئے فرار ملزم خضر کوپانچ گھنٹے بعد ہی گرفتار کرلیا۔ڈی پی او نے کہا کہ جنسی تشدد اور زیادتی کرنے والوں کے خلاف زیر ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں، مرتکب ملزم کو قانون کے مطابق کڑی سزا دلوائی جائے گی۔