ماں ، بیٹی سمیت چار افراد کو اغوا کرلیا،مقدمات درج

ماں ، بیٹی سمیت چار افراد کو  اغوا کرلیا،مقدمات درج

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں ایک نامزد اور دیگر نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔

 مظفر آباد پولیس کو جمیلہ واحد نے اطلاع دی کہ اس کی بیٹی کو ملزم فیاض اور نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اغوا کیا گیا اور فرار ہوگئے ۔دریں اثنا، شاہ شمس پولیس کو شہباز نے بتایا کہ گھر پہنچا تو میری بیوی مصباح اور نو ماہ کی بیٹی موجود نہیں تھیں، جنہیں نامعلوم ملزم اغوا کرکے طلائی بالیاں لے کر فرار ہو گئے ۔اسی طرح، ڈی ایچ اے پولیس کو زکریا نے اطلاع دی کہ میرا بیٹا یونیورسٹی سے گھر کی طرف روانہ ہوا لیکن گھر پہنچ نہ سکا اسے نامعلوم ملزموں نے اغوا کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں