فوڈ ایکٹ کے تحت 2افراد پر مقدمات
ملتان (کرائم رپورٹر)فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں پولیس نے دو افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔
تھانہ گلگشت اور صدر پولیس کو محکمہ فوڈ نے استغاثے دیتے ہوئے بتایا کہ دودھ کے سیمپل لیبارٹری بھجوائے گئے ۔لیبارٹری رپورٹ موصول ہونے پر دودھ ملاوٹ شدہ پایا گیا۔، جس کے بعد پولیس نے دونوں ملزموں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات شہر میں خوراک کے معیار کو یقینی بنانے اور صارفین کو محفوظ خوراک فراہم کرنے کے لئے کئے جا رہے ہیں۔