ویمن یونیورسٹی میں ڈیجیٹل میڈیا ورکشاپ کا انعقاد

ویمن یونیورسٹی میں ڈیجیٹل  میڈیا ورکشاپ کا انعقاد

ملتان (خصوصی رپورٹر)ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز کے زیرِ اہتمام انٹرنیشنل ورکشاپ آن ڈیجیٹل میڈیا لٹریسی اینڈ فلم ایگزیبیشن کے دوسرے روز بھی۔۔۔

 تخلیقی سرگرمیوں، ماہرین کے خصوصی لیکچرز اور طلبات کی تیار کردہ ڈاکومنٹریز و شارٹ فلموں کی نمائش کا سلسلہ بھرپور طریقے سے جاری رہا۔ورکشاپ کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ تھیں، جبکہ تقریب میں رجسٹرار ڈاکٹر ثمینہ اختر، اساتذہ اور طالبات نے بھی شرکت کی۔ ورکشاپ کی فوکل پرسن ڈاکٹر دیبا شہوار تھیں جبکہ کوآرڈی نیٹر لیکچررز مس سعدیہ طالب اور آمنہ فضیل تھیں۔اس موقع پر وائس چانسلر اور رجسٹرار نے منتظمین اور مہمان مقررین میں شیلڈز اور اسناد تقسیم کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں