ڈی پی آئی پنجاب ملازمین کی بائیو میٹرک حاضری شروع

ڈی پی آئی پنجاب ملازمین کی بائیو میٹرک حاضری  شروع

ملازمین کی حاضری میں شفافیت اور وقت کی پابندی کو یقینی بنایا جا سکے گا

ملتان (خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن کالجز پنجاب کے تمام ملازمین آج سے بائیو میٹرک سسٹم کے تحت حاضری لگائیں گے ۔ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب ڈاکٹر سید عنصر اظہر نے مراسلے میں تمام ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، سپیرنٹنڈنٹس اور سٹاف کے نام شامل کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ حکام کے نوٹس میں یہ بات آئی ہے کہ ڈی پی آئی آفس کے ملازمین کی حاضری میں بے قاعدگیاں پائی جا رہی ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ اس وجہ سے بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے حاضری کا آغاز کیا جا رہا ہے ، تاکہ ملازمین کی حاضری میں شفافیت اور وقت کی پابندی کو یقینی بنایا جا سکے ۔احکامات سے ملازمین میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں