بجلی بلوں کی مد میں 44 ارب روپے کی ریکوری کر لی

بجلی بلوں کی مد میں 44 ارب روپے کی ریکوری کر لی

ماہانہ شرح 101فیصد، پرائیویٹ صارفین 41ارب 16کروڑوصول

ملتان (خصوصی رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی  (میپکو) نے نومبر 2025ء کے دوران بلنگ کی مد میں 44ارب روپے سے زائد ریکوری کرلی ۔ ماہانہ ریکوری کی شرح 101.68فیصد رہی ہے ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد کی ہدایت پر جنوبی پنجاب میں صارفین کو استعمال شدہ یونٹس کے مطابق درست ریڈنگ اور بلنگ کے بلز بھجوائے جارہے ہیں۔ درست ریڈنگ و بلنگ کے باعث ریکوری کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہاہے ۔ میپکو نے نہ صرف بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے ماہانہ مقرر کردہ ریکوری کے ٹارگٹ حاصل کئے ہیں بلکہ ملک بھر کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں ماہانہ ریکوری کی شرح بھی سب سے زیادہ رہی ۔ پرائیویٹ صارفین سے 41ارب 16 کروڑ روپے وصولیوں کے ساتھ تناسب 101.35فیصد اور سرکاری اداروں /محکموں سے 2ارب 85 کروڑ روپے وصولیوں کے ساتھ شرح 106.85 فیصد رہی ہے ۔ نومبر 2025ء کے مہینے میں گھریلو صارفین سے 18ارب 53کروڑروپے ریکوری کے ساتھ شرح 105.91فیصد، کمرشل (تجارتی) صارفین سے 5ارب 79کروڑروپے وصولی کے ساتھ تناسب 99.42فیصد، جنرل سروسز کنکشنوں کے حامل صارفین سے 29 کروڑ 90 لاکھ روپے ریکوری کے ساتھ شرح 99.22 فیصد، صنعتی (انڈسٹریل) صارفین سے 12 ارب 86 کروڑ روپے وصولی کے ساتھ تناسب 96.45 فیصد، زرعی ٹیوب ویل صارفین (کاشتکاروں) سے 3ارب 56کروڑروپے ریکوری کے ساتھ شرح 100فیصد سے زائد اور دیگر کیٹگریز کے حامل صارفین سے 11کروڑروپے وصولی کے ساتھ ریکوری کا تناسب 99.62فیصد رہا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں