مہر آباد میں سیوریج سسٹم ناکارہ، شہری مشکلات کا شکار

مہر آباد میں سیوریج سسٹم  ناکارہ، شہری مشکلات کا شکار

میاں چنوں (تحصیل رپورٹر) میاں چنوں کے علاقے مہر آباد میں طویل عرصے سے ناکارہ سیوریج سسٹم کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ ۔۔۔

بند پانی سڑکوں پر جمع ہونے سے مساجد جانے والے نمازیوں اور سکول جانے والے طلبا و طالبات کو آمدورفت میں سخت پریشانی کا سامنا ہے ۔علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سیوریج لائنوں کی بندش کے باعث گندہ پانی سڑکوں پر جمع ہے ، جس سے بدبو اور تعفن پھیل رہا ہے اور راہگیروں کے لیے گزرنا مشکل ہو گیا ہے ۔ احتجاج میں شامل ملک وقار، عبدالرشید، ندیم اقبال، عبدالرزاق اور دیگر نے کہا کہ ستھرا پنجاب مہم کے تحت مختلف علاقوں میں صفائی کے انتظامات بہتر بنائے جا رہے ہیں، تاہم مہر آباد میں صفائی کی صورتحال انتہائی خراب ہے ۔مقامی متاثرین نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر سیوریج سسٹم کی مرمت اور صفائی کے مؤثر انتظامات کیے جائیں، جبکہ کوڑا کرکٹ کے مستقل حل کے لیے بھی اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ اہلِ علاقہ اس اذیت ناک صورتحال سے نجات پا سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں