شدید دھند میں حادثات، آئل ٹینکر الٹ گیا،ٹریفک کی آمد ورفت معطل

شدید دھند میں حادثات، آئل ٹینکر  الٹ گیا،ٹریفک کی آمد ورفت معطل

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شدید دھند کے باعث مختلف حادثات، آئل ٹینکر الٹ گیا، ٹریکٹر ٹرالی اور آئل ٹینکی میں تصادم ۔۔۔۔

 قصبہ گجرات کے قریب پارکو موڑ پر پٹرول سے بھرا آئل ٹینکر موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر سڑک سے اتر کر کھیتوں میں جا گرا، ریسکیو 1122 اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔، پولیس نے حفاظتی اقدامات کے تحت ٹریفک کی آمدورفت روک دی، ٹینکر میں تقریباً پندرہ ہزار لیٹر پٹرول موجود تھا تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا رساؤ یا جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔ احسان پور، لیہ روڈ پر ایک ٹریکٹر ٹرالی اور منی آئل ٹینکی کے درمیان ٹکر ہوئی ،ٹینکی سے بنولا آئل کا رساؤ شروع ہو گیا۔ عوام نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ دھند کے دوران ٹریفک کیلئے خصوصی حفاظتی اقدامات کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں