دھند میں ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہوکر شہری کے گھر گھس گئی
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار)دھند کے باعث ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہوکر شہری کے گھر گھس گئی۔۔۔
۔تفصیل کے مطابق خانیوال بستی خلیل آباد اوور ہیڈ برج کے قریب ٹریکٹر ٹرالی دھند کے باعث بے قابو ہوکر شہری کے گھر گھس گئی ،دیوار او رچھتیوں کو نقصان پہنچا۔ریسکیو ٹیم نے ڈرائیور محمدرمضان کو طبی امداد فراہم کی۔ ٹریکٹر ٹرالی چشتیاں سے کبیروالا آرہی تھی۔