بینظیر ڈائنامک رجسٹری سنٹر خانگڑھ میں سم کے اجرا ء پر کرپشن

بینظیر ڈائنامک رجسٹری سنٹر  خانگڑھ میں سم کے اجرا ء پر کرپشن

ماہڑہ (نامہ نگار)بینظیر ڈائنامک رجسٹری سنٹر خانگڑھ میں سم کے اجراء کے عمل کے دوران مبینہ کرپشن اور ۔۔۔

خواتین کی تذلیل کا انکشاف ہوا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سنٹر میں سرگرم ٹاوٹس سم دلوانے کے عوض خواتین سے ایک ہزار سے دو ہزار روپے تک وصول کر رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ رقم ادا نہ کرنے والی خواتین کو کئی کئی دن قطاروں میں کھڑا رکھا جاتا ہے اور آخرکار سم جاری کیے بغیر واپس بھیج دیا جاتا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر ریٹیلرز اور آر ایس او کی ملی بھگت سے سنٹر میں دس مرد اور پانچ خواتین ٹاؤٹس کو تعینات کیا گیا ہے جو سم کے اجرا ء کے لیے مک مکا کرتے ہیں۔ خواتین کو یہ باور کرایا جاتا ہے کہ بغیر رشوت دئیے سم حاصل کرنا ممکن نہیں۔شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام مظفرگڑھ نے اس صورتحال پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایم این اے پیپلز پارٹی نوابزادہ افتخار احمد خان اور چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد اس مبینہ کرپشن، بدنظمی، ٹاوٹس کی سرگرمیوں اور سہولیات کی کمی کا فوری نوٹس لے کر شفاف کارروائی یقینی بنائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں