سکول رکشا اور کار میں تصادم چار بچوں سمیت پانچ زخمی
جہانیاں (نمائندہ دنیا)نواحی علاقہ چک نمبر 133 دس آر موڑ پر سکول کے بچوں کو لے جانے والے رکشے اور کار کے درمیان تصادم ہو گیا۔۔۔۔
حادثے کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور محمد رشید ساکن چک 135 دس آر جدید اور سکول کے چار بچے زخمی ہو گئے ۔ شدید زخمی ڈرائیور محمد رشید کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ زخمی بچوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔