ڈپٹی کمشنر لودھراں کا دھنوٹ کا دورہ، سیوریج ڈسپوزل کا معائنہ
دھنوٹ (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر لودھراں چودھری محمد اشرف نے دھنوٹ کا سرپرائز وزٹ کیا ۔انہوں نے سیوریج کے ڈسپوزل کا معائنہ کیا ۔۔۔
اور ہنگامی بنیاد پر ضلع کونسل انتظامیہ کو کام جاری کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جن وسائل کی ضرورت ہے ہمیں آگاہ کریں ۔دوسری جانب جو گندے پانی کا کھالہ نہیں بنایا گیا تھا اس کیلئے بھی انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اس کیلء جلد ٹینڈرکھولے جائیں گے ،ڈپٹی کمشنر نے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے ریحان کے والدین سے بھی ان کے گھر جاکر ملاقات کی اور اظہار افسوس کیا۔