سوئی گیس چوری کے خلاف کارروائی،60کیسز کی چیکنگ
ملتان (خصوصی رپورٹر)سوئی گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے گیس چوری اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف تازہ کارروائی کی ہے۔۔۔
اس سلسلے میں مختلف علاقوں میں 60 کیسز کی چیکنگ کی گئی تاکہ غیر قانونی گیس کے استعمال کو روکا جا سکے اور صارفین کو بہتر سروس فراہم کی جا سکے ۔ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران دو میٹر جو کمپریسر کے لئے استعمال ہو رہے تھے ، منقطع کر دیئے گئے ، جبکہ ایک میٹر جو کمرشل استعمال کے لیے تھا بھی کاٹ دیا گیا۔