سانحہ اے پی ایس سے پوری قوم کے دل پریشان ہیں، ثاقب خورشید
وہاڑی (خبر نگار، نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ 16 دسمبر سے پاکستانی قوم کا دل و دماغ ملک دو لخت اور اے پی ایس سانحہ سے شدید زخمی اور مضطرب ہیں۔۔۔
، لیکن پاک افواج کی موجودہ جرأت مندانہ قیادت کے بروقت اور دلیرانہ فیصلوں سے دشمنوں کو ازیت ناک رسوائی کا سامنا ہے ۔انہوں نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کامیاب جنگی حکمت عملی اور خارجہ پالیسی سے جہاں بھارت اپنے زخم چاٹ رہا ہے ،وہاں سانحہ اے پی ایس کے ذمہ دارموت کے خوف میں چھپ کر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ ثاقب خورشید نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورس فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی کارکردگی کو شاندار الفاظ میں سراہا اور کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر ذمہ دار، امن پسند اور قابل رشک ملک کے طور پر ابھر رہا ہے ۔