ڈی پی او خانیوال کی کچا کھوہ میں کھلی کچہری، مسائل سنے

ڈی پی او خانیوال کی کچا کھوہ میں کھلی کچہری، مسائل سنے

شہریوں کی شکایات فوری دور کرنے کے لیے افسروں کو واضح احکامات

خانیوال، کچا کھوہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ڈی پی او خانیوال اسماعیل کھاڑک نے چوکی عاقل تھانہ کچا کھوہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں شہریوں نے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں۔ ڈی پی او نے شہریوں کی باتیں توجہ سے سنیں اور موقع پر ہی متعلقہ افسروں کو شکایات کے فوری اور مؤثر ازالے کے لیے واضح ہدایات جاری کیں۔کھلی کچہری میں ایس ایچ او عدنان خورشید بھی موجود تھے جنہوں نے عوامی مسائل کے حل کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر شہر اور گردونواح سے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ صحافی برادری بھی موجود رہی۔ڈی پی او اسماعیل کھاڑک نے کہا کہ عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی پولیس کی پہلی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کی شکایات میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کا فروغ ناگزیر ہے اور کھلی کچہریوں کا مقصد بھی یہی ہے کہ عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں