زکریا یونیورسٹی کا معاشی بحران ،کئی شعبوں کی خود مختاری ختم ، انضمام کا فیصلہ

زکریا یونیورسٹی کا معاشی بحران ،کئی شعبوں کی خود مختاری ختم ، انضمام کا فیصلہ

پاکستان سٹڈیز کا پولیٹیکل سائنس، جغرافیہ ڈیپارٹمنٹ کو انٹر نیشنل ریلشنز ،لائبریری سائنس کو شعبہ ماس کمیونیکیشن میں میں ضم کیا جائیگا

ملتان(خصوصی رپورٹر)زکریا یونیورسٹی میں معاشی بحران سے نمٹنے کے لئے متعدد شعبہ جات کی خودمختاری ختم، مختلف ڈیپارٹمنٹس میں انضمام کا فیصلہ تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی نے شدید معاشی بحران سے نمٹنے کے لئے اہم انتظامی فیصلے کرتے ہوئے متعدد تعلیمی شعبہ جات کی خودمختاری ختم کر کے انہیں دیگر شعبوں کے ساتھ منسلک (اٹیچ) کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔یہ فیصلے یونیورسٹی کے بورڈ آف فیکلٹی کے ایک اہم اجلاس میں کئے گئے ، جس کی صدارت وائس چانسلر نے کی اجلاس میں یونیورسٹی کی مالی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے مختلف تجاویز زیر غور آئیں، جن میں کم طلبہ والے یا وسائل کے فقدان کا شکار شعبہ جات کو دیگر مضبوط ڈیپارٹمنٹس کے زیر انتظام چلانے کی سفارشات شامل تھیں ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کو اب شعبہ پولیٹیکل سائنس کے ساتھ منسلک کر دیا جائے گا اسی طرح جغرافیہ (جیوگرافی) ڈیپارٹمنٹ کو شعبہ انٹرنیشنل ریلیشنز کے زیر انتظام کر دیا گیا ہے ، جبکہ لائبریری سائنس ڈیپارٹمنٹ کو شعبہ ماس کمیونیکیشن کی نگرانی میں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ۔مزید برآں سوشیالوجی، جینڈر سٹڈیز اور کرمنالوجی کو انسٹیٹیوٹ آف سوشل سائنسز اینڈ کلچرل کے زیر اہتمام کر دیا گیا ہے اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ بدستور خودمختار حیثیت میں اپنے امور سرانجام دیتا رہے گا، جبکہ فلسفہ (فلاسفی)ڈیپارٹمنٹ کو پوٹیکیکل سائنسز کے زیر انتظام کر دیا گیا ہے پاکستان سٹڈیز کے معاملے پر اجلاس میں تفصیلی اور سنجیدہ گفتگو بھی ہوئی اجلاس میں شریک بعض ارکان کا مؤقف تھا کہ پاکستان سٹڈیز کو کسی دوسرے شعبے کے زیر انتظام کرنا ایک قومی نوعیت کا معاملہ بن سکتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں