کرسمس پر ملکی سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں
ستھرا پنجاب کی جانب سے بہترین صفائی ، سکیورٹی کے فول پروف انتظامات
کہروڑپکا (نمائندہ دنیا ) بیت الچرچ میں کرسمس کا مذہبی تہوار عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ تقریب میں پاسٹر ماسٹر اے ڈی گل اور پاسٹر صدیق نے مسیحی برادری کو کرسمس اور ایسٹر کی مبارکباد پیش کی اور ملک پاکستان کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ مقررین نے افواجِ پاکستان، وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ بچوں، بچیوں، بزرگوں اور خواتین نے بھرپور شرکت کی، گلے مل کر خوشی کا اظہار کیا۔ ستھرا پنجاب کی جانب سے بہترین صفائی انتظامات اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی کی وجہ سے تقریب پْرامن ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔