میپکو میں لائن سٹاف کی حفاظت، تربیتی سیشن کا انعقاد

میپکو میں لائن سٹاف کی  حفاظت، تربیتی سیشن کا انعقاد

ملتان(خصوصی رپورٹر)سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو رحیم یار خان سرکل عبدالحفیظ بھٹی کی ہدایت پر خانبیلہ سب ڈویژن میں لائن سٹاف کے لئے حفاظتی آگاہی اور تربیتی سیشن منعقد کیا گیا۔

سیشن کا بنیادی مقصد فیلڈ میں کام کرنے والے عملے کو ممکنہ خطرات سے آگاہ کرنا، حفاظتی اصولوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانا اور بجلی سے متعلق حادثات کی روک تھام کیلئے مؤثر اقدامات اجاگر کرنا تھا۔ اسسٹنٹ منیجر ایچ ایس ای میپکو ہیڈکوارٹر عبداللہ خان اور سیفٹی انسپکٹر حمید الرحمن نے عملے کو عملی مثالوں کے ذریعے حفاظتی تدابیر سے آگاہ کیا۔ تربیتی لیکچر کے دوران بی ہیویئر بیسڈ سیفٹی ، برقی لائنوں پر کام کے دوران احتیاطی تدابیر، مناسب ارتھنگ، پرمٹ ٹو ورک کی اہمیت اور ذاتی حفاظتی سازوسامان کے درست استعمال پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں