لڑائی جھگڑے کے دو ملزموں کا جسمانی ریمانڈ منظور
ملتان (کورٹ رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے لڑائی جھگڑے کے مقدمات میں گرفتار دو ملزموں کو 2،2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔
فاضل عدالت میں پولیس تھانہ قادرپورراں کے مطابق شہری اشفاق احمد نے ملزم حاجی نذر اور اس کے مسلح ساتھیوں کے خلاف، جبکہ محمد شاہد نے ملزم منیر عباس کے خلاف لڑائی جھگڑے اور تشدد کا مقدمہ درج کرایا۔ ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا اور تفتیش کے لئے عدالت نے انہیں پولیس کے حوالے کرنے کی اجازت دی ہے۔