جہانیاں نجی ہسپتال میں ڈیلیوری کے دوران خاتون چل بسی
پولیس نے ڈاکٹر سمیت ہسپتال عملے کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا
جہانیاں (نمائندہ دنیا) عطا ٹاؤن کے نجی ہسپتال میں ڈیلیوری آپریشن کے دوران خاتون کی وفات پر ڈاکٹر ، عملے کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا پولیس نے مدعی پرویز اقبال کی شکایت پر ڈاکٹر حافظ ناصر، اس کی اہلیہ عمارہ، بھائی مزمل، ڈسپنسر صفدر علی اور دو نامعلوم فی میل اسٹاف کے خلاف قتل کا مقدمہ تھانہ جہانیاں میں دفعہ 302 کے تحت درج کر لیا۔ واقعے کے بعد جاں بحق خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کی گئی۔ محکمہ صحت نے ہسپتال کا کلینک سیل کر دیا جبکہ دو افراد مزمل اور صفدر کو حراست میں لیا گیا۔ ہسپتال کے عملے کے فرار اور لواحقین کے احتجاج کے بعد ڈپٹی کمشنر خانیوال نے انکوائری کر کے رپورٹ طلب کر لی۔ ڈپٹی ڈی ایچ او فرحان رندھاوا نے مزید تحقیقات جاری رکھنے اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا۔