وہاڑی:وزیر اعلیٰ الیکٹرک بسوں کا افتتاح کرینگی:عرفان دولتانہ

 وہاڑی:وزیر اعلیٰ الیکٹرک بسوں کا افتتاح کرینگی:عرفان دولتانہ

قائد کے سنہری اصول ایمان، اتحاد اور تنظیم آج بھی قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں

 وہاڑی(نمائندہ خصوصی )سابق وفاقی وزیر و ممبر قومی اسمبلی محترمہ تہمینہ دولتانہ کی ہدایات پر مسلم لیگ ہاؤس غلہ منڈی میں بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ اور قائدِ ملت میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد سابق ایم پی اے میاں عرفان دولتانہ ،رہنماؤں اور کارکنان نے مل کر سالگرہ کا کیک کاٹا تفصیل کے مطابق رہنما پاکستان مسلم ن و ممبر قومی اسمبلی محترمہ تہمینہ دولتانہ کی ہدایات پر مسلم لیگ ہاوس غلہ منڈی میں میاں عرفان دولتانہ نے کارکنان و رہنماوں کے ہمراہ کیک کاٹا تقریب سے خطاب کرتے کہا کہ پاکستان کی ترقی، جمہوریت اور آئین کی بالادستی قائدِ اعظمؒ کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہی ممکن ہے، جبکہ میاں نواز شریف کی قیادت کو ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم قرار دیا گیا، وہاڑی ہمیشہ سے مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے اور رہے گا، بہت جلد وزیر اعلیٰ پنجاب ہمارے درمیان وہاڑی میں موجود ہونگی جہاں الیکڑک بسوں سمیت دوسرے پراجیکٹس خاص طور پر ملتان روڈ کا افتتاح کریں گی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کے سنہری اصول ایمان، اتحاد اور تنظیم آج بھی قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں، جبکہ میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک نے ترقی، خوشحالی اور جمہوری استحکام کی راہ پر قدم بڑھایا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت، آئین کی بالادستی اور پاکستان کو ایک مضبوط و خوشحال ریاست بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ شرکاء نے قومی یکجہتی، استحکام اور خوشحال پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور دونوں عظیم شخصیات کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں