حلقے میں بنیادی سہولتیں یقینی بنائیں گے ،عون حمید ڈوگر

حلقے میں بنیادی سہولتیں یقینی بنائیں گے ،عون حمید ڈوگر

سڑکوں، سیوریج، پارکس اور سپورٹس گراؤنڈز کی فراہمی کا اعلان

مونڈکا (نامہ نگار)ایم پی اے حلقہ پی پی 271 سردار عون حمید ڈوگر نے کہا ہے کہ موجودہ اسمبلی کی آئینی مدت پوری ہونے تک حلقے کا کوئی روڈ تعمیر یا بحالی کے بغیر نہیں رہے گا اور شاہ جمال ماہڑا، مونڈکا سمیت کوئی گلی یا محلہ بنیادی سہولیات سے محروم نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اندرونِ شہر نئی سیوریج لائنوں کی تعمیر اور پرانی لائنوں کی بحالی پر کام شروع ہو چکا ہے ، جس سے شہر کی آؤٹ پٹ کے ساتھ ان پٹ بھی خوبصورت اور مؤثر ہو جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سید اویس اعجاز بخاری کے ہمراہ شاہ جمال کے نواحی علاقے موضع میتلا میں منعقدہ علاقائی میلہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سردار عون حمید ڈوگر نے کبڈی میچ میں شرکت کی، ونر اور رنر اپ کھلاڑیوں کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر ان کی حوصلہ افزائی کی اور نوجوانوں کے جذبے کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ اسی دورِ حکومت میں یونین کونسل کی سطح پر پارکس اور سپورٹس گراونڈز کے قیام کو یقینی بنایا جائے تاکہ پورے حلقے کے نوجوانوں کو صحت مند اور مثبت کھیلوں کی سرگرمیاں میسر آ سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقائی سطح پر منعقد ہونے والے میلوں ٹھیلوں سے عوام کو مفت تفریح ملتی ہے اور نوجوانوں میں منفی سرگرمیوں کے بجائے مثبت رجحانات فروغ پاتے ہیں۔ایم پی اے نے کہا کہ وہ ایسے پروگراموں کو نہ صرف سپورٹ کرتے ہیں بلکہ ان میں شرکت کو اعزاز سمجھتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں