وکلاء کے مسائل کا عملی حل پہلی ترجیح، مطلوب حسین جوئیہ
وہاڑی (خبرنگار )ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وہاڑی کے جنرل سیکرٹری کے امیدوار مطلوب حسین جوئیہ ایڈووکیٹ نے اپنے انتخابی بیان میں کہا ہے کہ بار کی مضبوطی، وکلاء کے مسائل کا عملی حل اور ۔۔۔
نوجوان وکلاء کی فلاح ان کی پہلی ترجیحات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار وہاڑی صرف ایک ادارہ نہیں بلکہ وکلاء کی اجتماعی آواز ہے ، جس کے وقار، خودمختاری اور اتحاد کے لیے بھرپور جدوجہد ناگزیر ہے ۔مطلوب حسین جوئیہ نے کہا کہ منتخب ہونے کی صورت میں وکلاء کے بنیادی مسائل، چیمبرز، لائبریری، بار روم سہولیات، مالی شفافیت اور سینئر و جونیئر وکلاء کے درمیان مضبوط ربط کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے ۔ انہوں نے نوجوان وکلاء کی پیشہ ورانہ تربیت، رہنمائی اور فلاحی سکیموں کے اجراء کو بھی اپنے منشور کا اہم حصہ قرار دیا۔