موسمی تبدیلی، چھ افراد نزلہ کھانسی، بخار میں مبتلا

موسمی تبدیلی، چھ افراد نزلہ کھانسی، بخار میں مبتلا

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار)خانیوال اور گردونواح میں موسمی تبدیلی کے باعث نزلہ، کھانسی بخار، گلا خراب میں مبتلا 6افراد طبی امداد کیلئے۔۔

ڈسٹرکٹ ہسپتال داخل۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز خانیوال اور گردونواح میں 6 افراد موسمی تبدیلی کے باعث نزلہ ، مرض میں مبتلا ہونے کے باعث حالت غیرہوگئے ، بعدازاں مریضوں کو ریسکیو 1122 و دیگر ذرائع سے ابتدائی طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال داخل کرادیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ، مریضو ں محمد شوکت، محمد رمضان،محمد اقبال، سمیت ودیگر شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں