بورے والابار کے انتخابات آج ہوں گے

بورے والابار کے  انتخابات آج ہوں گے

بورے والا(سٹی رپورٹر )ار ایسوسی ایشن بوریوالا کے سالانہ انتخابات آج ہوں گے ۔ صدارت کی نشست پر سابق صدر بار رانا الطاف حسین خاں ایڈووکیٹ اور چودھری عمران ارشاد آرائیں ایڈووکیٹ کے درمیان ون آن ون مقابلہ ہو گا۔۔۔

 جبکہ سابق صدر بار چودھری صدیق آرائیں ایڈووکیٹ بھی بطور کورنگ امیدوار اس فہرست میں شامل ہیں۔ اسی طرح جنرل سیکرٹری کی نشست پر علی جاوید گجر ایڈووکیٹ،اعجاز ممتاز بابا آرائیں ایڈووکیٹ،مقصود احمد کمبوہ ایڈووکیٹ کے درمیان مقابلہ ہو گا جبکہ دیگر نشستوں پر تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں پولنگ کا عمل صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں