داماد نے نوجوان سالی کو اغوا ء کر لیا
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر)داماد نے اپنے بھائی سے مل کر نوجوان سالی کو اغوا ئکر لیا۔ تھانہ قصبہ گجرات میں شمیم مائی کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے۔۔۔
مطابق اس کی بڑی بیٹی پروین بی بی کی شادی دو سال قبل محمد رمضان سے ہوئی جبکہ دوسری بیٹی سدرہ بی بی تقریباً 15/16 سال کی ہے اور گھر پر والدین کے ساتھ رہتی تھی۔گزشتہ روز وہ اپنے بھائی محمد سلمان ودیگر نامعلوم افراد کے ہمراہ گھر آیا اور سدرہ بی بی کو زبردستی اغوائکرلیا۔پولیس نے مغویہ کی تلاش شروع کر دی ہے ۔