مسلح افرادکا چھریوں سے حملہ ،تاجرکابیٹا اور بھانجا شدید زخمی

مسلح افرادکا چھریوں سے حملہ ،تاجرکابیٹا اور بھانجا شدید زخمی

مکان خریداری کے تنازع پر زبردستی قبضے کی کوشش، الگ الگ مقدمات درج

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)مسلح افراد کاکپڑے کے تاجرکے نوجوانوں بیٹے اوربھانجے پرتشدد،چھریوں کے وارشدید زخمی کردیا،موٹرسائیکل کی توڑپھوڑ کرکے نقدی چھین کرفرار،مکان خریداری کے تنازع پر بھی مسلح افراد کا حملہ،مکان پرزبردستی قبضہ کرنے کی کوشش، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔ تھانہ سٹی کی حدود وارڈ نمبر 14 میں کپڑے کے تاجر ریاض حسین کے بیٹے سید احسن رضا اور بھانجے سید سالار پر مسلح علی عباس، تنویر احمد، محمد رضوان، شکیل احمد، عمران نے 4 نامعلوم ساتھیوں کے ساتھ ملکر تشدد کیا ، ڈنڈے اور چھری کے وار کر کے شدید زخمی کردیا جبکہ اینٹ مارکر موٹرسائیکل کی ٹینکی اوردیگر حصے توڑدئیے ،نقدی بھی چھین لی۔مدعی غلام شبیر نے پولیس کو بتایا کہ وہ موضع مستقل دائرہ دین پناہ میں واقع مکان 95لاکھ روپے میں محمد حنیف اوراس کی اہلیہ سے خرید چکا تھا اورقبضہ حاصل کر کے وہاں رہائش اختیار کر لی تھی مگر محمد حنیف، مظہر حسین، اصغر حسین عرف چابر،محمد طارق، ماسٹر ہاشم اور نامعلوم افراد نے مکان پر زبردستی قبضہ کرنے کی کوشش کی ،تشدد کیا اور قتل کی دھمکیاں دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں