وہاڑی پولیس نے پتنگ بازی کو جرم قرار دے دیا
ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر سخت کارروائی اور بھاری جرمانے کی وارننگ
وہاڑی (خبرنگار) ضلعی انتظامیہ اور وہاڑی پولیس نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ پتنگ بازی اب قانونی طور پر جرم قرار دی جا چکی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ پولیس کے مطابق یہ سرگرمی انسانی جانوں کیلئے شدید خطرہ ہے۔آگاہی پیغام میں بتایا گیا ہے کہ پتنگ بازی کرنے پر کم از کم 5سال قید اور 20لاکھ روپے جرمانہ جبکہ پتنگ فروشی میں ملوث افراد کو کم از کم 7سال قید اور 50لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے ۔ پولیس حکام نے کہا کہ قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں، لہٰذا قانون شکنی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔