بار کے نو منتخب صدر اور سیکرٹری نے عہدہ سنبھال لیا
وہاڑی (خبرنگار) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وہاڑی کے نو منتخب صدر راؤ شیراز رضا ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری مطلوب حسین جوئیہ ایڈووکیٹ نے اپنے عہدوں کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔
چارج سنبھالنے کی تقریب میں سابق صدر چودھری شعبان غفور اور سابق جنرل سیکرٹری عمر فاروق چودھری نے نو منتخب عہدیداران کو ذمہ داریاں منتقل کیں۔تقریب میں ڈسٹرکٹ بار کے سابق صدور، سابق جنرل سیکرٹریز، سینئر اور جونیئر وکلاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔