میپکو میں طبی سہولیات کی شکایات کیلئے بکس نصب
ملتان(خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) انتظامیہ نے ریجن بھر میں ملازمین کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات سے متعلق شکایات کے مؤثر ازالے کے لئے واپڈا ڈسپنسریوں میں شکایتی بکس نصب کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
اس اقدام کا مقصد شفافیت کو یقینی بنانا اور سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانا ہے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ سروسز اور ایڈمنسٹریٹر واپڈا ہسپتال ملتان رانا محمد سرفراز کی جانب سے تمام آپریشن سرکلوں کے سپرنٹنڈنگ انجینئرز کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ واپڈا ڈسپنسریوں میں میپکو ملازمین کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات سے متعلق شکایات کے ازالے کے لئے اس وقت کوئی باقاعدہ اور مؤثر نظام موجود نہیں، جس کے باعث مسائل جنم لے رہے ہیں۔