نئے پنجاب بلدیاتی ایکٹ کیخلاف عوامی ریفرنڈم
جماعت اسلامی کے تحت کیمپ لگائے گئے ، شہریوں نے قانون مسترد کردیا
وہاڑی (نمائندہ خصوصی امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر نئے پنجاب بلدیاتی ایکٹ کیخلاف عوامی ریفرنڈم کے سلسلے میں ضلع بھر میں کیمپس لگائے گئے ۔ سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چودھری عبدالحفیظ کو چیف الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا، جو پولنگ کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔ شہریوں نے اپنی رائے دیتے ہوئے پنجاب بلدیاتی ایکٹ کو مسترد کردیا۔ ریفرنڈم جماعت اسلامی کے تحت وہاڑی، بوریوالہ، میلسی، گگو، اڈا لنڈو مسجد، جھوک نواز، اڈا 37 پھاٹک، پٹھا راجبا، گڑھاموڑ، کرم پور، جلہ جیم، لڈن، پکھی موڑ سمیت مختلف مقامات پر جاری ہے ۔ پولنگ 18جنوری تک جاری رہے گی، جس کے بعد ووٹوں کی گنتی ہوگی۔جماعت اسلامی کا مطالبہ ہے کہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں، یوسی چیئرمین براہ راست منتخب کیے جائیں اور بااختیار بلدیاتی نظام قائم کیا جائے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے مقامی رہنما اور کارکنان بھی موجود تھے۔