ڈپٹی کمشنر نے لڈن و شتاب گڑھ ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا

ڈپٹی کمشنر نے لڈن و شتاب گڑھ ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا

خالد جاوید کی ہیڈ اسلام لڈن روڈ کی تعمیر بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

 وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے لڈن اور شتاب گڑھ کا دورہ کیا اور 2ارب 89کروڑ روپے سے زائد کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ لی۔ ڈپٹی کمشنر نے سڑکوں، سیوریج، ڈرینج، ٹف ٹائلز اور سولنگ کے کاموں کا معائنہ کیا اور ہیڈ اسلام لڈن روڈ کی تعمیر بروقت مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ ہیڈ اسلام لڈن سے ضلع کی باؤنڈری تک 2ارب 67کروڑ روپے کی لاگت سے سڑک کی تعمیر جاری ہے جبکہ لڈن اور علی الدین میں 16کروڑ روپے سے سیوریج و ڈرینج کے کام مکمل کیے جا رہے ہیں۔ جاوید کوٹ اور حسن محمود کالونی میں 6کروڑ روپے کے تعمیراتی کام جاری ہیں اور شتاب گڑھ میں 2کروڑ 16لاکھ روپے کی لاگت سے کارپٹ روڈ کی تعمیر ہو رہی ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق معیار اور شفافیت یقینی بنانے پر زور دیا۔ موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، ایم ڈی واسا، سی او ضلع کونسل اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں