پنجاب کے سرکاری کالجز میں پی ٹی ایم کا انعقاد لازمی قرار

پنجاب کے سرکاری کالجز میں پی ٹی ایم کا انعقاد لازمی قرار

طلباء کی کارکردگی بہتر بنانے اور والدین سے رابطے کے لئے اقدام کا فیصلہ

ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب میں سرکاری کالجز کے طلباء کی تعلیمی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے پیرنٹ ٹیچر میٹنگ (پی ٹی ایم) کا انعقاد لازمی قرار دے دیا گیا ہے ۔ ڈی پی آئی کالجز پنجاب کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق 22 جنوری سے صوبے بھر کے تمام پبلک سیکٹر کالجز میں باقاعدہ پی ٹی ایم کا انعقاد کیا جائے گا۔پی ٹی ایم کے دوران طلباء کی مجموعی تعلیمی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور مستقبل میں نتائج کو مزید بہتر بنانے کے لئے جامع منصوبہ بندی کی جائے گی۔ اجلاس میں والدین کو دسمبر کے ٹیسٹ کے نتائج سے آگاہ کیا جائے گا جبکہ طلباء کی کمزوریوں اور بہتری کے پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو بھی کی جائے گی۔ہدایت نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے پوزیشن ہولڈر طلباء کو سرٹیفکیٹس دیئے جائیں گے اور کالجز کے پرنسپلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پوزیشن ہولڈرز کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں تاکہ دیگر طلباء میں بھی مقابلے کا رجحان پیدا ہو۔ ڈی پی آئی کالجز نے پی ٹی ایم کے انعقاد کی تصویری رپورٹ ڈی پی آئی کالجز آفس کو بھی ارسال کرنے کی ہدایت کی ہے ، اور ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور فوکل پرسنز کی میٹنگ میں شرکت کو بھی یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں