وہاڑی میں سلو موونگ گاڑیوں پر سٹیکرز لگانے کی مہم شروع

وہاڑی میں سلو موونگ گاڑیوں پر سٹیکرز لگانے کی مہم شروع

ریفلیکٹر سٹیکرز سے رات میں حادثات کی روک تھام یقینی بنائی جائے گی:ظفر القدوس

 وہاڑی (نمائندہ خصوصی ) ضلع بھر میں سلو موونگ وہیکلز پر ریفلیکٹر اسٹیکرز چسپاں کرنے کی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ مہم کا مقصد رات کے اوقات میں ٹریفک حادثات کی روک تھام اور شہریوں کے لیے محفوظ سفر یقینی بنانا ہے ۔ ڈی ٹی او ظفر القدوس کی نگرانی میں ٹریفک ایجوکیشن یونٹ سست رفتار گاڑیوں، رکشوں، ٹریکٹروں اور ریڑھیوں پر مفت اسٹیکرز چسپاں کر رہا ہے ۔ یہ اسٹیکرز رات کے اندھیرے میں گاڑیوں کو نمایاں کرتے ہیں، جس سے پیچھے آنیوالی تیز رفتار گاڑیوں کو بروقت آگاہی ملتی ہے اور حادثات کے امکانات کم ہوتے ہیں۔ ڈی پی او تصور اقبال نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک قوانین پر عمل کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں