کوٹ ادو میں نابالغ لڑکی اغواء، گھر سے سامان چوری

کوٹ ادو میں نابالغ لڑکی  اغواء، گھر سے سامان چوری

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تھانہ قصبہ گجرات میں نابالغ لڑکی کے اغواء اور گھر سے قیمتی سامان چوری کا واقعہ پیش آیا۔

متاثرہ نجمہ پروین کھوکھر نے پولیس کو بتایا کہ اس کا سوتیلا بھائی پنل خان پتانی نامعلوم ساتھیوں کے ساتھ گھر آیا اور اپنی بیٹی زینب مجاہد کو اغواء کر کے نامعلوم مقام پر لے گیا۔ ملزمان نے ایک تولہ طلائی زیورات مالیتی 4 لاکھ 20 ہزار روپے ، موبائل فون انفینکس ہاٹ 12 پلے مالیتی 30 ہزار روپے ، نقد رقم 1 لاکھ 15 ہزار روپے اور دیگر گھریلو سامان بھی لے گئے ۔ پولیس نے نامزد اور نامعلوم ملزمان کے خلاف اغواء اور چوری کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں