وفاقی وزیر اورنگزیب کھچی ، ایم پی اے جہانزیب کا نجی کالج کا دورہ
کلب کی تعمیر و ترقی کیلئے فنڈز کے حصول کی بھرپور کوشش کروں گا: اورنگزیب کھچی
میلسی (نامہ نگار ) وفاقی وزیر برائے ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی اور ممبر پنجاب اسمبلی جہانزیب خان کھچی نے نجی کالج میلسی کا دورہ کیا،جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔اس موقع پر حاجی ممتاز حسین نے اپنے دوستوں کے ہمراہ معزز مہمانوں کو گلدستے پیش کیے اور پریس کلب رجسٹرڈ عیدگاہ روڈ میلسی کی تاریخی کامیابی پر صدر سجاد احمد سعیدی،جنرل سیکرٹری میاں ندیم ممتاز اور نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دی۔تقریب میں میاں ابوبکر ممتاز،راشد منظور،شاہد پردیسی،فنانس سیکرٹری میاں عدیل،راؤ عابد علی، مہر یامین، میاں شفیق، ملک مقبول ملتانی سمیت دیگر عہدیداران اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔وفاقی وزیر اور ایم پی اے نے صدر سجاد احمد سعیدی،جنرل سیکرٹری میاں ندیم ممتاز اور نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ عیدالفطر کے بعد باضابطہ طور پر پریس کلب کا دورہ کروں گے اور حکومتِ پاکستان سے کلب کی تعمیر و ترقی کے لیے فنڈز کے حصول کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔