یومِ شہادت حضرت علیؓ جلوس کے روٹ کا جائزہ
ڈپٹی کمشنر بلال سلیم اور ڈی پی او منصور قمر نے سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بلال سلیم نے ڈی پی او کوٹ ادو منصور قمر کے ہمراہ دائرہ دین پناہ میں 21 رمضان المبارک، یومِ شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر برآمد ہونے والے جلوس کے روٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے جلوس کے مقررہ راستوں، دربار، امام بارگاہ اور کربلا کا معائنہ کیا اور سکیورٹی انتظامات، صفائی، روشنی، اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر بلال سلیم نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ جلوس کے پرامن انعقاد کے لیے تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عزاداروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں اور سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں۔ ڈی پی او منصور قمر نے کہا کہ پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے جامع اقدامات کیے گئے ہیں۔