گاڑی واپس دلوانے کا جھانسہ شہری سے لاکھوں ہتھیا لیے

گاڑی واپس دلوانے کا جھانسہ  شہری سے لاکھوں ہتھیا لیے

ملتان (کرائم رپورٹر)شہری کو گاڑی واپس دلوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیانے کے الزام میں پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

گلگشت پولیس کو جمشید نے درخواست دیتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک مقدمہ میں اپنی گاڑی کی واپسی کا مدعی ہے ۔ اس دوران ملزم یاسر نے اس سے رابطہ کیا اور گاڑی واپس دلوانے کا جھانسہ دے کر پانچ لاکھ روپے وصول کر لیے ۔مدعی کے مطابق رقم وصول کرنے کے بعد ملزم نے گاڑی واپس دلوانے کے بجائے ٹال مٹول شروع کر دی اور نوسربازی کرتے ہوئے رقم ہتھیا لی۔ متاثرہ شہری نے معاملہ پولیس کے علم میں لایا جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔پولیس نے مدعی کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزم کی گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں