ڈپٹی کمشنر کا زنانہ جوبلی ہسپتال کا دورہ ،انتظامات کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر کا زنانہ جوبلی ہسپتال کا دورہ ،انتظامات کا جائزہ

بہاول پور (سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا نے زنانہ جوبلی ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور شعبہ حادثات، او پی ڈی، ایکسرے روم، تشخیصی لیبارٹری اور فارمیسی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

 انہوں نے مریضوں اور لواحقین سے طبی سہولیات کے معیار کے بارے میں استفسار کیا اور صفائی ستھرائی و انتظامات بہتر بنانے پر زور دیا۔ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی گئی اور انتظامیہ کو ہدایت دی گئی کہ مریضوں کو معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں