ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کیلئے ٹرانسپورٹرز، ڈرائیورز کو ہدایات جاری

ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کیلئے  ٹرانسپورٹرز، ڈرائیورز کو ہدایات جاری

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے ڈی ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول وہاڑی رانا تنویر سرور کی زیر صدارت جنرل بس سٹینڈ میں ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیورز کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا۔۔۔

 جس میں اڈہ منیجرز، ڈرائیوران اور عملہ نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران شرکاء کو ٹریفک قوانین کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا اور ان پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایات دی گئیں۔ ڈی ایس پی رانا تنویر سرور نے کہا کہ گاڑیوں میں مقررہ حد سے زائد سواریاں ہرگز نہ بٹھائی جائیں جبکہ اوورلوڈنگ اور تیز رفتاری کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈرائیور حضرات نئی مقرر کردہ رفتار حد پر عمل کریں اور غیر محفوظ پارکنگ سے گریز کریں، صرف محفوظ مقامات پر پارکنگ کو یقینی بنایا جائے ۔ڈی ایس پی نے ہدایت کی کہ صرف ڈرائیونگ لائسنس کے حامل افراد کو گاڑیاں چلانے کی اجازت دی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں