گھر سے 9تولہ طلائی زیورات چوری
کہروڑپکا (نمائندہ دنیا ) محلہ شیخوں والا نزد ہولی والا تھلہ میں چور ایک گھر کی اوپر والی منزل میں داخل ہو کر سیف میں موجود 9 تولہ طلائی زیورات چرا کر فرار ہو گئے۔۔۔
اطلاع ملنے پر پولیس اور کرائم سین ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر لیے گئے پولیس کے مطابق مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے ۔