وارداتیں :ٹھیکری پہرہ اور سکیورٹی انتظامات کا فیصلہ
مونڈکا (نامہ نگار) وارداتوں کے پیش نظر مرکزی انجمن تاجران اور پیسٹی سائیڈ یونین شاہجمال کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔۔۔
جس میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور خود حفاظتی اقدامات پر غور کیا گیا۔ متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ہر دکان پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے اور مارکیٹوں میں چوکیدار کا انتظام کیا جائے گا۔