وہاڑی:ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کا حکم
کسان کارڈ رجسٹریشن مہم کے سلسلے میں محکمہ زراعت آگاہی سیشنز جاری
وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 21 ارب 60 کروڑ روپے سے جاری ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ مختلف منصوبے جاری ہیں ۔ دوسری جانب محکمہ زراعت (توسیع) وہاڑی کی جانب سے کسان کارڈ رجسٹریشن مہم کے سلسلے میں آگاہی سیشنز جاری ہیں ۔ مزید برآں پنجاب حکومت کی ہدایت پر مارکیٹوں، بازاروں اور شاپنگ مالز کو رات 8 بجے جبکہ ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کو رات 10 بجے بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔